ہمیں اسٹیڈیم میں جسلے کی اجازت نہیں دی ، کیا شہباز شریف تمہار باپ لگتا ہے ؟ عمران خان کی شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر پر سخت تنقید

zeeshan aziz سید ذیشان عزیز اتوار 10 دسمبر 2017 17:52

ہمیں اسٹیڈیم میں جسلے کی اجازت نہیں دی ، کیا شہباز شریف تمہار باپ لگتا ہے ؟ عمران خان کی شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر پر سخت تنقید
شیخوپورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10دسمبر2017ء) : تحریک انصاف کے چِئیرمین عمران خان نے شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہونے  ڈپٹی کمشنر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہیمں ڈپٹی کمشنر نے اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت شہباز شریف کے منع کرنے پر نہیں دی ، ان کا کہنا تھا کہ عوام یہاں تنگ ہو رہی ہے مگر انہوں نے صرف شہباز شریف کی ماننی ہے ، عمران خان نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا شہباز شریف تمہار باپ لگتا ہے؟ کیا تم قیامت کے دن اللہ کو جواب دو گے یا پھر شہباز شریف کو جواب دو گے جس کے کہنے پر تم نے ہمیں اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 4 سال پہلے شیخوپورہ میں جلسہ کیا تھا اور تب %10 بھی عوام نہیں تھی جتنی آج کے جلسے میں عوام موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں