لودھراں کے عوام نے جھوٹ اور اے ٹی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا،مریم اورنگزیب

اب فیصلے امپائرکی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ،زینب کے قاتل کو دی جانے والی سزا دوسروں کیلئے مثال بنے گی،نواز شریف کیخلاف ایک روپے کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی،وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 20:31

لودھراں کے عوام نے جھوٹ اور اے ٹی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا،مریم اورنگزیب
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے جھوٹ اور اے ٹی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا، امپائر کی انگلی کا انتظار کرنیوالے مخالفین کے نصیب میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں،اب فیصلے امپائرکی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ،محمد نواز شریف کیخلاف ایک روپے کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی،وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں،2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن )کامیابی حاصل کریگی ،زینب کے قاتل کو دی جانے والی سزا دوسروں کیلئے مثال بنے گی،امید ہے بچوں سے زیادتی کے واقعات میں مجرموں کو اتنی جلد سزا ملے گی۔

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے یہ بات ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں کی طرح شیخوپورہ کے عوام نواز شریف کا بھرپور استقبال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں 17وزرائے اعظم کو اپنی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی، انہوں نے ملک میں عدل کی بحالی کا علم اٹھایا ہوا ہے اور وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی کا انتظار کرنے والے مخالفین کے نصیب میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں، اب فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لودھراں کے عوام نے جھوٹ اور اے ٹی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ عوام اب تنگ آ کر اس نا انصافی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے عوام سے کیے اپنے ہر وعدے کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹ، الزامات اور گالم گلوچ کی سیاست سے تنگ آ چکے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) فتح یاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ زینب کے قاتل کو دی جانے والی سزا دوسروں کیلئے مثال بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں مجرموں کو اتنی جلد سزا ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں