قوم نے اقامہ پر نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے ، مریم اورنگزیب

پوری قوم عدل تحریک میں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، کا میاب جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 20:51

قوم نے اقامہ پر نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے ، مریم اورنگزیب
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کر اچی سے خیبر تک ،گلگت سے بلوچستان تک،، تیری آواز میری آواز ،،میاں نوا ز ، میاں نوا زکی صدائیں گو نج رہی ہیں قوم نے اقامہ پر نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے پوری قوم عدل تحریک میں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے پورے ملک میں نوا زشریف کے کا میاب جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ہیں لاہور،چکوال ، لودھراں کے ضمنی الیکشن مسلم لیگ(ن) کی تاریخی کا میابی نے 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی تاریخی کا میابی پر مہر ثبت کردی ہے یہاں کمپنی باغ شیخوپورہ میں دیگر لیگی رہنمائوں کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج شیخوپورہ کے غیورعوام اپنے محبوب قائد نواز شریف کا والہانہ استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرینگے شیخوپورہ نوا زشریف کے متوالوں کا شہر ہے اور ہمیشہ یہا ں کے عوام نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے قائد کیساتھ ملکر جمہوریت کے لئے لا زوال جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی تحریک عدل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں