شیخوپورہ میں پولنگ اسٹاف اور سامان کی ترسیل کے لیے حتمی ٹرانسپورٹیشن پلان تشکیل دے دیا گیا، ڈپٹی کمشنر

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

شیخوپورہ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ضلع شیخوپورہ میں پولنگ اسٹاف اور سامان کی بحفاظت اور بروقت ترسیل کے لیے حتمی ٹرانسپورٹیشن پلان تشکیل دے دیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اظہر حیات کی زیرِ نگرانی تشکیل دیئے جانے والے منصوبے میں کُل 417 ہائی ایس اور 40 منی بس / کوسٹرز کا استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹیشن منصوبے کا اعلان گزشتہ روز ہونے والی ایک اعلٰی سطحی میٹنگ میں کیا گیا جسمیں تمام اے ڈی سی صاحبان، اے سی صاحبان اور ضلعی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ متعلقہحلقوں میں ذمہ داران کو ہدایات دے دی گئی ہیںجو کہ اسٹاف اور سامان کے ترسیل، پاک فوج کے جوانوں کی پولنگ اسٹیشنز تک آمدورفت کی ذمہ داری نبھائیں گے اور موقع پر پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کے لیے تیار رہیں گے۔ اس سلسلے میں ایک فرضی مشق بھی کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر اظہر حیات نے تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی متعلقہ تحصیلوں میں بھی فرضی مشقیں کروائیں تا کہ کسی قسم کی خامی کو دور کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں