آپ نے پانچ سال میں کیا کام کروائے ،ووٹرز کے پوچھنے پر سابق وفاقی وزیررانا تنویر غصے میں آ گئے

ووٹر کے سوال پوچھنے پر لیگی رہنما اور سابق وزیر اپنے کا م گنوانے کی بجائے ووٹرز کو گالیاں دینے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 جولائی 2018 19:00

آپ نے پانچ سال میں کیا کام کروائے ،ووٹرز کے پوچھنے پر سابق وفاقی وزیررانا تنویر غصے میں آ گئے
شیخوپورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جولائی 2018ء) :آپ نے پانچ سال میں کیا کام کروائے ،ووٹرز کے پوچھنے پر سابق وفاقی وزیررانا تنویر غصے میں آ گئے۔ ووٹر کے سوال پوچھنے پر لیگی رہنما اور سابق وزیر اپنے کا م گنوانے کی بجائے ووٹرز کو گالیاں دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کا وقت قریب سے قریب تر آچکا ہے۔2018 کے تاریخی الیکشن کا وقت قریب سے قریب تر آتا جارہا۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی بھرپور تیاریاں کی جار ہی ہیں ۔اس موقع پر سیاسی رہنما اپنے اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلانے میں مشغول ہیں ۔ان میں بہت سے سیاسی پرندے ایسے بھی ہیں جنہوں نے 5 سال بعد اپنے اپنے علاقوں اور حلقوں کا رخ کیا ہے جس کے بعد عوام کی جانب سے ایسے سیاستدانوں کے مواخذے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی جانب سے کئیے جانے والے سوالات عوام میں شعور کی بیداری کی علامت ہیں ۔

آئے روز ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جس میں سیاستدانوں کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس موقع پر ووٹ حاصل کرنے کے لیے ترغیب ،لالچ ،وعدہ وعید ہر چیز کا سہارا لیا ہے۔اس موقع پر سیاسی رہنما ایسے بھی ہیں جو ووٹ پر اپنا حق سمجھتے ہیں اور ووٹ کے حصول کے لیے ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے اور ان سے نازیبا زبان استعمال کرنے سے بھی باز نہیں آرہے ۔

عام طور پر یہ چیز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن لکے رہنماوں کی جانب سے نظر آرہی تھی۔جیسے جیسے الیکشن قریب آتا جارہا ہے ہمارے سیاستدان اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑتے جارہے ہیں۔ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ آج شیخوپورہ میں پیش آیا۔جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے ووٹرز کے لیے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی۔رانا تنویر اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے سے ووٹ مانگنے نکلے ،ووٹرز نے 5 سالہ کارکردگی پر سوال اٹھایا تو تو رانا تنویر کو یہ جواب پرسی بالکل پسند نہیں آئی انہوں نے غصے میں آکر ووٹرز کو اپنے کام گنوانے کی بجائے گالیاں نکالنی شروع کر دیں۔

اس موقع پر ووٹرز کا کہنا تھا کہ رانا تنویر صاحب ایسے گالیاں نہ دیں ،ہم بھی آپ کے بھائی ہیں کیا ہمارا حق نہیں ہے کہ ہم آپ سے سوال پوچھیں ،اس پر بھی رانا تنویر کو غصہ کم نہ ہوا اور وہ اپنی گاڑی کی طرف چلے گئے۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں