چیف جسٹس نے مسجد کے گلہ سے رقم چرانے کے الزام میں بچے پر بہیمانہ تشدد کانوٹس لے لیا

پیر 6 اگست 2018 14:26

چیف جسٹس نے مسجد کے گلہ سے رقم چرانے کے الزام میں بچے پر بہیمانہ تشدد کانوٹس لے لیا
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے جنڈیالہ شیرخان میں 19روز قبل مسجد کے گلہ سے رقم چرانے کے الزام میں دس سالہ بچے پر امام مسجد اور اسکے ساتھیوں کے بہیمانہ تشدد کانوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کو کل منگل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔دس سالہ بچے زوہیب کوملزمان رفیع اللہ اوراشفاق نے برہنہ کرکے چھڑیوں کے ساتھ بہیمانہ تشدد کیاتھا۔مضروب بچے کے والد زاہد محمود کی تحریری درخواست پرصدرشیخوپورہ پولیس مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کر چکی ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں