25جولائی کا دن ملکی تاریخ کا الیکشن میںدھاندلی کے حوالے سے سیاہ ترین دن تھا، رانا تنویر حسین

ملک کی بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالہ گیا پولنگ ایجنٹوں کو با ہر نکالنا، فارم 45جاری نہ کرنا اور 72گھنٹے رزلٹ میں تاخیر یہ سب دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے،مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سابق وفاقی وزیر

جمعرات 9 اگست 2018 23:05

25جولائی کا دن ملکی تاریخ کا الیکشن میںدھاندلی کے حوالے سے سیاہ ترین دن تھا، رانا تنویر حسین
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ 25جولائی کا دن ملکی تاریخ کا الیکشن میںدھاندلی کے حوالے سے سیاہ ترین دن تھا ملک کی بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالہ گیا پولنگ ایجنٹوں کو با ہر نکالنا، فارم 45جاری نہ کرنا اور 72گھنٹے رزلٹ میں تاخیر یہ سب دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے اپوزیشن جماعتیںدھاندلی کے خلاف ایک پیج پر ہیں دھن ،دھونس،دھاندلی اور جبر سے مسلط کی جانیوالی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے اوریہ بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میا ں عبدالرئوف ایم پی اے کی جانب سے فیض پور خورد میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ضلعی آرگنائزر مسلم لیگ(ن) چودھری محمود اختر گورایہ ، میاں عبدالرئوف ایم پی اے ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، یوسی چیئر مینوں ملک نوید چوہان ، ملک ظہیر احمد ، لیگی رہنما چودھری شہباز گجر ، حاجی عبدالحمید رحمانی سمیت معززین حلقہ اور کارکنوں نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب تک پاکستان میں احتساب کے نام پر صرف سیاستدانوں کوہی انتقام کا نشانہ بنا یا جائے گا اور آئین توڑنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میںکھڑا نہیںکرینگے تو پھر عدالتی فیصلوں پر تنقید بھی ہو گی اور انصاف کے دوہرے معیار پر عوام سوال بھی کرینگی پاکستان سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ نوازشریف کو ڈکٹیشن نہ لینے کی سزادی گئی ہے نوازشریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیںپھر بھی وہ جیل میں ہے نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے ملک وقوم کے لئے آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہیں انشااللہ بہت جلد نوازشریف اور ان کی بیٹی عوام کے درمیان موجود ہونگے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف ہمارا احتجاج پرامن ہو گا ہم نہ تو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کرینگے اور نہ ملک میں لاک ڈائون کی کال دینگے جس طرح کا کلچر پی ٹی آئی نے دھرنوں میں متعارف کروایا یہ عمران خان جیسی سوچ رکھنے والے کو ہی زیب دیتا ہے مسلم لیگ(ن) کا دور ملکی تاریخ کا سنہری دور تھا جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اس کی نظیر ملک کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی جو ایک صوبے کی حالت نہیں بدل سکے آج وہ لو ٹوں ،لٹیروں کے ساتھ نیا پاکستان بنانے جارہے ہیں مسلم لیگ(ن) ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی جانب گا مزن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا بدقسمتی سے ایک بار پھر ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کو ایک سازش کے تحت منظم دھاندلیکر کے الیکشن ہروایا گیا کچھ نادیدہ پاتھ دھاندلی میں ملوث ہیں ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں