کام کرنے سے انکار پر وڈیرے نے 12 سالہ ملازم کے پاؤں پر کلہاڑی مار دی

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اگست 2018 11:38

کام کرنے سے انکار پر وڈیرے نے 12 سالہ ملازم کے پاؤں پر کلہاڑی مار دی
شیخوپورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں زمیندار نے مبینہ طور پر ملازم کے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں۔ملازم کی عمر صرف 12 سال بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس میں مزیدبتایاگیا ہے کہ شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی شہباز نے الزام عائد کیا ہے اس کا 12 سالہ بیٹا نادر رفاقت کے ڈیرے پر ملازم تھا،کام کرنے سے انکار پر رفاقت نے اس کے پاؤں پر کلہاڑی ماری، جس سے اس کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔یاد رہے پاکستان میں اس سے پہلے کم سن ملازمین پر تشدد کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن پولیس واقعے کہ ذمے داران کو پکڑنے میں ناکام رہتی ہیں۔کیونکہ ان کو مضبوط سیاسی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔پاکستان میں اس طرح کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔والدین اپنے کم سن بچوں کو چند ہزار روپے کی خاطر ملازم رکھوا دیتے ہیں اور پھر مڑ کر بچوں کا نہیں پوچھتے۔جب کہ مالکان کام نہ کرنے پر بچوں پر تشدد کرتے ہیں۔اس سے پہلے ایک طیبہ تشدد کیس بھی سامنے آیا تھا جس میں ننھی سی طیبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اور اب شیخیوپورہ میں اس طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں صرف 12 سالہ ملازم کو کہلاڑی مار دی گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زمیندار نے مبینہ طور پر 12 سالہ ملازم کے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی بچے پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لینے کو کہا ہےکہ اور کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہئیے اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئیے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں