شیخوپورہ ،ْزمیندار کا 12 سالہ بچے پر تشدد، کلہاڑی کیوار سے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں

جمعہ 10 اگست 2018 13:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک زمیندار نے کام کرنے سے انکار پر 12 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے کلہاڑی چلا دی جس کے نتیجے میں بچے کے پیر کا انگوٹھا اور انگلی کٹ گئی۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی شہباز نے الزام عائد کیا کہ اس کا 12 سالہ بیٹا نادر، رفاقت نامی زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھا ،ْایف آئی آر کے مطابق ایک دن کام کرنے سے انکار پر رفاقت نے اس کے پاؤں پر کلہاڑی ماری، جس سے اس کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی ،ْشہباز کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کو 13 دن حویلی میں ہی رکھا ،ْپولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرکے 3 نامزد ملزمان الطاف، رفاقت اور اتفاق کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں