عوام کے لیے سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کو یقینی بنایا جائے‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو شیخوپورہ

اتوار 12 اگست 2018 16:50

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) ضلع شیخوپورہ میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی پرائس کنٹرول کمیٹی کے طے کردہ نرخوں کے مطابق دستیابی کو یقینی بنایا جائے، اور گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوںسے نمٹا جائے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سید موسیٰ رضانے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرصاحبان، سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی، ڈی او( لائیو سٹاک) ، ڈی او (انڈسٹریز) ، ڈی او (انفارمیشن)، صدر کریانہ مرچنٹ کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے ممبران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی نے کمیٹی کے دیگر ممبران کی مشاورت سے درج ذیل ریٹ مقرر کیے۔

(جاری ہے)

چاول باسمتی 105 روپے، سپر باسمتی چاول (پرانی) 115 روپے، دال چنا (موٹی) 95 روپے، دال مسور (موٹی) 71 روپے، دال مسور (باریک) 105 روپے، دال ماش (چمن) 125 روپے، دال ماش(دھلی ہوئی) 95 روپے، دال مونگ 85 روپے، کالے چنے (موٹی) 95 روپے، کالے چنے (باریک) 93 روپے، سفید چنے (موٹی) 105 روپے، سفید چنے (باریک) 86 روپے، بیسن 105 روپے، چینی 56 روپے، گوشت (مٹن) 700 روپے، گوشت (بیف) 350 روپے، دودھ 70 روپے لیٹر، روٹی 100 گرام 6 روپے، خمیری روٹی 100 گرام 7روپے، نان 100گرام 8 روپے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں