شیخوپورہ،شہباز شریف کی گرفتاری دراصل 14اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی حکومتی سازش اور سیاسی انتقامی کاروائی کا حصہ ہے،رانا تنویر حسین

عوام کا مینڈیٹ چوری کرنیوالی حکومت کے لچھن اچھے دیکھائی نہیں دے رہے، اگر شہباز شریف کو رہا نہ کیا گیا تو ملک کے اندر ڈیڈ لاک پیدا ہوجائیگا ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر

پیر 8 اکتوبر 2018 21:35

شیخوپورہ،شہباز شریف کی گرفتاری دراصل 14اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی حکومتی سازش اور سیاسی انتقامی کاروائی کا حصہ ہے،رانا تنویر حسین
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری دراصل 14اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی حکومتی سازش اور سیاسی انتقامی کاروائی کا حصہ ہے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنیوالی حکومت کے لچھن اچھے دیکھائی نہیں دے رہے اگر شہباز شریف کو رہا نہ کیا گیا تو ملک کے اندر ڈیڈ لاک پیدا ہوجائیگا حکومت کے اقدامات سے ملک کے اندر سیاسی تنائو اور انتشار کی صورتحال پیدا ہورہی ہے شہباز شریف کے ہاتھ بالکل صاف ہیں انشاء اللہ نواز شریف کی طرح وہ بھی باعزت رہا ہونگے نیب آزاد اور خودمختار ادارہ نہیں رہا بابر اعوان کو نندی پور کرپشن میں گرفتار نہ کرنا نیب کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ،چیئرمین ضلع کونسل رانااحمد عتیق انور ،میڈ یا کو آرڈینٹرندیم گورایہ بھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ رانا تنویر حسین نے کہاکہ نیب کا اپنے قیام سے لیکر اب تک کردار جانبدارانہ رہا ہے اور اس کے یکطرفہ احتساب سے اسکی غیر جانبداری مشکوک ہوکر رہ گئی ہے انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں یک نکاتی ایجنڈا پر جمع ہورہی ہیں مسلم لیگ(ن)کے صدرکی گرفتاری سیاستدانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے یکطرفہ احتساب سے خود حکومت ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا کررہی ہے عمران خان کاایک مہرے کے سوا کوئی اور کردار نہ ہے نواز لیگ کو توڑنے اور تقسیم کرنیکی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی نواز شریف آج بھی پاکستان کے سب سے مقبول اورمضبوط عوامی لیڈر ہیں ان کو سیاست سے آئوٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نواز لیگ کی پارلیمانی اجلاس میں پارلیمان کے اندر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیاہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں