شہبازشریف کی گرفتاری قابل مذمت، انتقامی سیاست کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے،(ن)لیگ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:51

شہبازشریف کی گرفتاری قابل مذمت، انتقامی سیاست کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے،(ن)لیگ
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک امانت علی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں انہوں نے محلہ محمد پورہ میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے جس انتقامی سیاست کا راستہ اپنایا ہے اس کے بھیانک نتائج بر آمد ہوں گے پنجاب بھر کو ترقی کی جانب گامزن کرنے والے سیاست دان کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک کو پاکستان کی عوام برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قیادت کو جیلوں اور مقدمات کا خوف عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر میاں شہباز شریف کی گرفتاری سے حکمرانوں کی کارکردگی کھل کر سامنے آ چکی ہے لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اور حکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں