شیخوپورہ میں بھی شرپسند عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،70 گرفتار

ملزمان کو ویڈیوز کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، ڈی پی او

پیر 5 نومبر 2018 16:37

شیخوپورہ میں بھی شرپسند عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،70 گرفتار
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) شرپسندعناصرکے خلاف کریک ڈان جاری ہے، شیخوپورہ سے سترملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت شہر شہر سی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیا فوٹیجزکی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتجاج کی آڑ میں پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں شرپسند عناصر کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے، شیخو پورہ میں جلا گھیرا اور توڑپھوڑ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے۔

ڈی پی او جہانزیب نے بتایا مختلف مقامات سے 70 سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کو ویڈیوز کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

جہانزیب کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کیدوران اہم ملزم حمزہ بھی گرفتارکر لیا گیا۔کراچی،لاہور،اسلام آباد سمیت شہرشہرسی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیا فوٹیجزکی مددملزمان کو شناخت کیا جارہا ہے اور تین ہزار سے زائد ملزمان کیخلاف درجنوں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے یکم اور 2 نومبر کو ہنگامہ آرائی پر سخت کارروائی کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے چاروں صوبوں کو مراسلہ بھیج دیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، متاثرہ شہری 5 نومبر کی شام تک حکومت کو آگاہ کریں۔حکومت نے ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کی تصاویر اور تفصیلات پی ٹی اے اور نادرا سے طلب کرلی تھی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں