گ* نوا ز شریف کی فیملی کو انکی عیادت سے روکنا آمرانہ اقدام ہے ، رانا تنویر حسین

ا* شہباز شریف اور مریم نوا ز کو نوازشریف کی عیادت سے روکا گیا ہے [ نوازشریف پاکستان کے تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم رہنے کے علاوہ ایٹمی ہیرو اور سی پیک کے خالق ہیں ان کے ساتھ حکومت کا رویہ اور طرز عمل غیر اخلاقی غیر جمہوری اور غیر انسانی ہے حکومت نواز لیگ کی خاموشی کو کمزوری تصور نہ کرے ، نواز لیگ کی قیادت ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر اس وقت اپنا مثبت و تعمیری کردا ر ادا کررہی ہے،حکومت کا طرز عمل غیر دانشمندانہ، غیر ذمہ دارانہ و غیر جمہوری ہے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

؁شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ، ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں نوا ز شریف کی فیملی کو انکی عیادت سے روکنا آمرانہ اقدام ہے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور مریم نوا ز کو میاں نوازشریف کی عیادت سے روکا گیا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں میاں نوازشریف سے جیل میں ملاقات سے روکناقابل مذمت اقدام ہے نوازشریف پاکستان کے تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم رہنے کے علاوہ ایٹمی ہیرو اور سی پیک کے خالق ہیں ان کے ساتھ حکومت کا رویہ اور طرز عمل غیر اخلاقی غیر جمہوری اور غیر انسانی ہے حکومت نواز شریف کے علاج معالجہ پر توجہ دینے کی بجائے اس پر سیاست کررہی ہے اس سے حکومت کی اخلاقی گراوٹ سیاسی بوکھلاہٹ اور ذہنی دیوالیہ پن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، حکومت نواز لیگ کی خاموشی کو کمزوری تصور نہ کرے ، نواز لیگ کی قیادت ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر اس وقت اپنا مثبت و تعمیری کردا ر ادا کررہی ہے جبکہ اس کے جواب میںحکومت کا طرز عمل غیر دانشمندانہ، غیر ذمہ دارانہ و غیر جمہوری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ضلع ناظم ملک رحمت علی ڈوگر کے ڈیرہ پر یوسی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرئوف، ملک مشتاق احمد ڈوگر، محمود اختر گورائیہ، ملک ندیم چوہان، حاجی خالد اعوان و دیگر موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ عوام کے حالات میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی پاکستان مسلم لیگ ن لاسکتی ہے، ملک میں میگا پراجیکٹ سے ترقیاتی انقلاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اعزاز ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت میاں نواز شریف کے ساتھ انتقامی کاروائی فورا بند کرے اور میاں نواز شریف کو رہا کیا جائے تاکہ انکا اچھے طریقے سے علاج کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کا جو یکطرفہ عدالتی ٹرائل کیا جارہا ہے وہ حکومت کی ملی بھگت اور بدیانتی کا نتیجہ ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں