شیخوپورہ میں آئل ٹینکر نے سڑک کنارے کھڑے پانچ افراد کو کچل دیا ،تین جاں بحق ،دو شدید زخمی

پیر 14 اکتوبر 2019 18:45

شیخوپو رہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) شیخوپورہ میں آئل ٹینکر نے سڑک کنارے کھڑے پانچ افراد کو کچل دیا جن میں سے تین جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں مریدکے کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا جہاں جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکر نے سڑک کنارے کھڑے پانچ افراد کو کچل دیا،حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کے اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا ۔ رسیکیو اہلکاروں نے جاں بحق اور شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔جاں بحق اور زخمی افراد فروٹ منڈی جانے کیلئے اسٹاپ پر کھڑے تھے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں