جمعیت اہل حدیث کا آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:16

جمعیت اہل حدیث کا آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث میاں محمد راشد کی اقامت گاہ پر منعقدہ اپوزیشن کی جماعتوں کے اجلاس میں 31 اکتوبرکو آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس جو 3 گھنٹے جاری رہا سے خطاب کرتے ہوئے نواز لیگ کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہ ہے کہ دنیا بھر میں الیکشن 2018 میں ہونے والی دھاندلی ایکسپوز ہوچکی ہے اور اب دھاندلی زدہ حکومت کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کو کسی نئے بحران سے دوچار کرنے سے قبل ہی مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالہ سے عوام میں جس قدر جوش و خروش ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انشاء اللہ تمام اپوزیشن کی جماعتیں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث میاں محمد راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر کو اپوزیشن کی جماعتوں کا قافلہ چوک تاجدار ختم نبوت شیخوپورہ سے روزانہ ہوگا اجلاس سے ایم ایم اے کے رہنماؤں مولانا حافظ محمد قاسم حاجی ملک طاہر جاوید نقشبندی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک پرویز اقبال نواز لیگ کے رہنماء میاں اعجاز حسین اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں