گلگت سے گوادر اروشیخوپورہ سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے‘چوہدری برجیس طاہر

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت پوری اپوزیشن کر چکی ہے تمام جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں

اتوار 20 اکتوبر 2019 12:25

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کہ مرکزی نائب صدرسابق گورنرچوہدری برجیس طاہرنے کہاکہ عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے گلگت سے گوادر اروشیخوپورہ سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات پربرجیس طاہرنے کہا کہ عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔مذاکرات صرف عمران خان کا سعتفے یا نئے انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت پوری اپوزیشن کر چکی ہے تمام جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں حکومت کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے حکومت خود ہی اگلے سال انتخابات کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

برجیس طاہرنے کہا کہ کہاکہ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو اب قومی نعرہ بن چکا ہے۔ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر اسیران کا قصور آئینی بالادستی کی بات کرنا ہینوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کو شکست دی مردہ معیشت میں جان ڈالی، پاک چین دوستی کے مظہر سی پیک کو زندہ حقیقت بنا کر دکھایا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو دھاندلی سے ہرا کر اناڑی قوم پر مسلط کردیا گیا۔

ملک کو اقتصادی پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت تھی جسے تہس نہس کر دیا گیا۔ عمران نیازی نے ایک سال میں ہنستا بستا پاکستان اجاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے بحران کا واحد حل فوری نئے عام انتخابات ہیں۔ عمران نیازی کی حکومت ایک سال مزید رہ گئی تو معیشت ناقابل اصلاح ہو جائے گی برجیس طاہرنے کہاکہ ملک کو یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے جبکہ عمران نیازی حسد، انتقام، نفرت اور تکبر کا بیانیہ ہیں-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں