شیخوپورہ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاصلاتی نظام تعلیم دور حاضر کی مصروف ترین طرز زندگی کے لیے بہت مناسب ہے، ڈاکٹر عظمیٰ طارق

ہفتہ 22 فروری 2020 18:30

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاصلاتی نظام تعلیم دور حاضر کی مصروف ترین طرز زندگی کے لیے بہت مناسب اور مفید ہے اس نظام میں اپنے معمولات زندگی متاثر کیے بغیر میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخوپورہ ریجن کے زیراہتمام ضلع ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے سینئر اساتذہ ، سربراہان تعلیمی ادارہ جات اور سمسٹر خزاں 19 سمسٹر کے نگران امتحانی عملہ و ورکشاپ ناظمین سے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر عظمیٰ طارق نے ای لائبریری شیخوپورہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ کو اپنا سفیر اور چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جتنا صاف اور اجلا کام کریں گے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا چہرہ اتنا تابناک ہوگا، انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور کنٹرولر امتحانات ملک توقیر احمد خان کی امتحانی نظام کے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی کے بارے میں بتایا اور ان کی قیادت میں امتحانی نظام میں مکمل شفافیت اور بوٹی مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں