شیخوپورہ، پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ، سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 22 فروری 2020 18:30

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) انچارج سی آئی اے انسپکٹر سلیم اختر خان نیازی نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیخو پورہ کے نواحی گاؤں کلہ ورکاں میں پتنگیں بنانے کے خُفیہ کارخانے میں ریڈ کر کے پتنگ فروش سجاول کو گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد لیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق جہانگیر بیگ نے پی ایس ایل کے میچز پر جوا کروانے والے عامر نامی بکیے کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی نقدی، موبائل فون، نیٹ ڈیوائس، اور ایل ای ڈی قبضہ پولیس میں لے لیں۔ ڈی پی او شیخو پورہ نے دیگر تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ جرائم میں ملوث اشخاص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی گرفتاریوں کو یقینی بنائیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں