ْارفع کریم رندھاوا کا 25واں یوم پیدائش 27 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقہ سے منایاجائے گا

پیر 24 فروری 2020 12:49

ْارفع کریم رندھاوا کا 25واں یوم پیدائش 27 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقہ سے منایاجائے گا
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پاکستانی کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ ارفع کریم رندھاوا کا 25واں یوم پیدائش 27 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقہ سے منایاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ارفع کریم 27فروری 1995ء کوضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئی اور محض 9برس کی عمر میں ہی مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے آئی ٹی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا کو22دسمبر2011ء کو مرگی کا دورہ پڑااور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ میں داخل کروا دیا گیاجہاں پر وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری 2012ء کو اس دار فانی سے کوچ کرگئیں ۔

ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں