شیخوپورہ،لاہور روڈ کی آبادی الف ٹائون میں پولیس کا اچانک سرچ آپریشن، بغیر اجازت گھروں میں داخل،شہری سراپا احتجاج

بدھ 26 فروری 2020 18:00

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) لاہور روڈ کی آبادی الف ٹائون میں پولیس کا اچانک سرچ آپریشن ، بغیر اجازت گھروں میں داخل، خوفزادہ شہری سراپا احتجاج بن گئے،اہل علاقہ کے مطابق پولیس کی تین گاڑیوں پر سوارپولیس اہلکاروں نے اچانک الف ٹائون میں داخل ہو کر گھروں کا محاصرہ کرلیا اور بغیر اجازت اور بغیر اطلاع گھروں میں گھسنا شروع کردیا جس پر اہل علاقہ خوف کا شکار ہوگئے جبکہ گھروں کی تلاشی کے دوران کچھ نہ ملاتو اس پولیس ایکشن کی وجہ پوچھنے پربعض اہلکاروں نے موقف اختیار کیا کہ انہیں علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کی بناء پر گھروں کی تلاشی کی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم اس پولیس کارروائی کے خلاف تشویش اور خوف کے شکار اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اورڈی پی او غازی صلاح الدین سے مطالبہ کیا کہ بغیر اجازت گھروںمیں گھس کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے ان پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں