اولاد ہو تو ایسی، باپ کا سر فخر سے بلند کردیا، ریٹائر اسکول ماسٹر کے 10 بچے گولڈ میڈلسٹ

10 بہن بھائیوں میں 5 اپی ایچ ڈی، باقی ایم فل، سب کے پاس گولڈ میڈل، سب سے چھوٹی بیٹی نے پنجاب یونیورسٹی کا 126 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 28 فروری 2020 23:43

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 28 فروری 2020) : اولاد ہو تو ایسی، باپ کا سر فخر سے بلند کردیا، ریٹائر اسکول ماسٹر کے 10 بچے گولڈ میڈلسٹ، 10 بہن بھائیوں میں 5 اپی ایچ ڈی، باقی ایم فل، سب کے پاس گولڈ میڈل، سب سے چھوٹی بیٹی نے پنجاب یونیورسٹی کا 126 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی ماسٹر اللّه رکھا ایک سابق ہیڈ ماسٹر ہیں۔

اللہ تبارک تعالیٰ نے انھیں دس بچوں سے نواز ہے جن میں چھ بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنے بچوں کے حوالے سے بہت سے زیادہ خوش قسمت ہیں کیونکہ انکے تمام بچوں نے اپنے شعبہ جات میں گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔ انھوں نے خواتین اور مردوں سے پیچھے نہ رہنے دیا اور اپنے بیٹیوں کو بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور انکی صاحبزادیوں نے بھی انکا نام خوب روشن کیا۔

انکی سب سے چھوٹی بیٹی میمونہ نے پنجاب یونیورسٹی کی 126 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ اردو ادب میں 5 گولڈ میڈل حاصل کر کے منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ انکے پانچ بچے پی ایچ ڈی کرچکے ہیں جبکہ باقی ایم فل کررہے ہیں۔ ماسٹر اللہ رکھا کے گھر میں بہت سے میڈلز دیوار کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انکے گھرجا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ دنیا کی ساری کامیابی انکے گھر جمع ہو گئی ہے۔ 
 

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں