شیخوپورہ، صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود کا شہر بھر کا دورہ، لوگوں کے مسائل دریافت کیے

ہفتہ 29 فروری 2020 18:10

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے گزشتہ روز شہر بھر کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل سنے اور مختلف محکموں کے افسران کو ان کے فوری حل کی ہدایت کی ، صوبائی وزیر نے حال ہی میں تعمیر ہونے والے اقبال پارک روڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی رہنماء پی ٹی آئی ڈاکٹرمحمد اسلم شیروانی بھی انکے ہمراہ تھے ، بعدازاں صوبائی وزیر نے نور پور ہائی سکول جوئیانوالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس کی صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ پی ٹی آئی خان نوید اختر خان نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت فروغ تعلیم پر یقین رکھتی ہے، ہمارے انتخابی منشور میں جتنی تعلیمی اصلاحات شامل تھیں نہ صرف انہیں نافذ العمل بنایا گیا ہے بلکہ اس سے بڑھ کراقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جلد ایسا نصاب لایا جارہا ہے جو تمام اداروں میں یکساں نافذہوگا، شعبہ تعلیم کو انٹرنیشنل اداروں کے برابر لارہے ہیں، جدید تعلیم کے تمام تقاضے پورے کئے جارہے ہیں اور سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں کو بھی فعال کرنے کی خاطر حکومت ہر ممکن اصلاحات یقینی بنارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں