شیخوپورہ، چور گینگ سمیت متعدد ملزمان گرفتار، مقدمات درج

ہفتہ 29 فروری 2020 18:10

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) ایس ایچ اوتھانہ صدر مریدکے نوید انجم اعوان نے علاقے کی مختلف آبادیوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ رکنی جنید عرف جیدی چور گینگ کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، ٹریکٹر، ٹرالی، روٹا ویٹر مشین، مشینی آلات اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان شیخو پورہ پولیس کے علاوہ دیگر خصوصیات اضلاع کو بھی مطلوب تھے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقے کی مختلف آبادیوں میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ریاض عرف دوندا کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد رفیع اللہ نیازی اور انچارج چوکی اجنیاوالہ غضنفر عزیز بھٹی نے سپیشل ٹاسک پر سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش اختر بھٹی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرکے اس کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ ایس ایچ اوتھانہ صفدر آباد نے خاندانی دشمنی کی بناء پر معتدد افراد کے قتل میں ملوث عرصہ 15 سال سے روپوش مجرم اشتہاری مہم امتیاز عرف فوجی کو گرفتار کرلیا، ملزم شیخو پورہ پولیس کے علاوہ دیگر خصوصیات اضلاع کو بھی 09 مقدمات میں مطلوب تھا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں