صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل ضلع شیخوپورہ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

منگل 7 جولائی 2020 19:17

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل ضلع شیخوپورہ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل ضلع شیخوپورہ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے جس کے چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق صدر ڈاکٹر محمد اشرف گھمن ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں پیر سید ارشد ہاشمی الحاج قیصر ذوالفقار بھٹی احسان اللہ ملک غلام عباس عامر شریف خان اور محمد شفیق مغل شامل ہیں پی ٹی آئی کے ضلع صدر کنور عمران سعید اور سینئر نائب صدر چوہدری شاہ نواز سراء نے نو منتخب چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف گھمن اور دیگر ارکان سے ملاقات کر کے انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے اور اپنی نیک تمناؤں کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ایڈوائزری کونسل محکمہ صحت پر چیک اینڈ بیلنس کا کام کرے گی تو دوسری طرف وہ عام آدمی کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے اضلاع کی سطح پر ہیلتھ ایڈوائزری کونسلوں کے قیام سے عوام کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھی بڑی مدد ملے گی-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں