وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی ملاقات

مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے انتظامات پر بات چیت

جمعرات 9 جولائی 2020 23:29

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے ملاقات کی جس میں مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات پر بات چیت کی، صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے پی ڈی ایم اے کی کارکردگی اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کے بارے میں وزیر اعلی عثمان بزدار کو آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انتظامات مزید موثر بنائے جائیں، پنجاب کے ہر ضلع کا ایمرجنسی پلان مرتب کیا جائے گا ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر خود فیلڈوزٹ کر رہا ہوں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو پہلے بھی درکار وسائل مہیا کئے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے، وزیراعلی نے کہا کہ خانکی ہیڈورکس کا دورہ کر کے زمینی حقائق کا خود جائزہ لیا ہے اور پی ڈی ایم اے کے انتظامات کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اورباقاعدگی سے اجلاس کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو موسم اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں