سابق صدر آصف علی زرداری کا سابق جسٹس سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 13 جولائی 2020 13:24

سابق صدر آصف علی زرداری کا سابق جسٹس سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق جسٹس سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سید زاہد حسین بخاری جیسے با اصول اور ثابت قدم رہنے والے کارکن پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں مرحوم نے عملی سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے کیا اور مرتے دم تک اسی جماعت سے وابستہ رہے اس دوران انہوں نے پیپلز لائیرز فورم کی بھی قیادت کی اور ملک میں جمہوری اداروں کی بحالی اور استحکام اور قانون و آئین کی بالادستی کے لیے چلنے والی تحریکوں میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا دریں اثنائ سابق وزرائ اعظم سید یوسف رضا گیلانی راجہ پرویز اشرف سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سابق سینئر وزیر ملک مشتاق احمد اعوان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود اور پی ٹی آئی نظریاتی گروپ کے بانی چیئرمین چوہدری اختر اقبال ڈار نے بھی سابق جسٹس سید زاہد حسین بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے جو گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں