حکمرانوںکی نالائقیوں کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہیں،جعلی ،خلائی حکمران عوام سے جینے کاحق چھین رہے ہیں،راجہ وقار ممتاز

حکمران سوشل میڈیا سے باہرنکل کرعوام کو ریلیف دیں،مہنگائی ،بے روزگاری کے مارے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں،لیگی رہنماء

جمعہ 18 ستمبر 2020 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما وسابق ٹکٹ ہولڈر رکن قومی اسمبلی اسلام آباد راجہ وقار ممتاز نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران کی نالائقیوں کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہیں، جعلی اور خلائی حکمران عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں،عوام کوجوسبز باغ دکھائے گئے تھے حقیقت اس کے برعکس نکلی،سلیکٹڈوزیر ،مشیر سوشل میڈیا سے باہر نکل کر عوا کو ریلیف دیں،مہنگائی ،بے روزگاری کے مارے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں،تبدیلی سرکار عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہی،،ملک میں50لاکھ گھر دینے والوں نے لوگوں کوبے گھر،ایک کروڑوں نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں بے روزگارکردئیے۔

انہوں نے کہاکہ ،صرف اپوزیشن کا احتساب ہو رہاہے،قائد میاں نوازشریف کی سیاست کبھی ختم نہیں ہوگی بلکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے،مہنگائی عروج پر،سرمایہ کار بھاگ رہے ہیں، جعلی اور خلائی حکمران عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نیازی حکومت سوشل میڈیا سے باہر نکل کر عوام کو بھی کچھ ریلیف دے،مہنگائی،بے روزگاری کے مارے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں،تبدیلی کے دعویدار حکمران ملک کو بحرانی کیفیت سے دوچار کرکے سوشل میڈیا پر سب اچھا ظاہرکرنے میں سرگرم ہیں،عوام روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ حکمران انہیں مزید نچوڑنے کیلئے نئے نئے حربے تلاش کررہے ہیں۔

مسلم لیگی رہنماراجہ وقار ممتاز نے کہاکہ جمہوری استحکام کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جدوجہد جاری رہے گی،تبدیلی سرکار کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک میں افراتفری کاسما ہے اور مہنگائی آسمان کوچھو رہی ہے،حکومت لانے والے بھی اب شرمندہ ہیں کہ کن لوگوں کو اقتدار میں بٹھا دیاگیا ہے،تبدیلی سرکار ابھی تک کوئی ڈویلپمنٹ یاکوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کرواسکی۔

انہوں نے کہاکہ نااہل اورنالائق حکومت نے ادارے تباہ کردئیے اور لوگوں کو بیروزگارکردیاہے، دوسال سے زائد عرصہ اقتدار میں رہنے کے باوجودقائد میاں نوازشریف اور صدرمیاں شہبازشریف پر کوئی کرپشن ثابت نہ کرسکی،سلیکٹڈ وزیراعظم سمیت تمام سیاسی مداری صرف زبان درازی اورمسخرہ پن کا مظاہرہ کررہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) غریبوں کی جماعت ہے ،جنہوں نے ہمیشہ قربانیاں دے کر ملک کے وقار کو ہمیشہ قائم رکھاہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام مسائل حل کرنے میں کوششیں کیں ہیں اور آنے والے دور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ابھر کر سامنے آئے گی،پاکستان مسلم لیگ(ن) آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے جس کے بل بوتے پر دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں