بہت جلد نواز لیگ کی قیادت عوام کے سامنے سرخرو ہوگی،حمزہ شہباز شریف

تمام قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر ضروری ہے ادارے اپنی حدود و قیود میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں ا* نواز شریف کا لند ن میں علاج کیلئے قیام اور شہباز شریف سمیت میری جیل میں اسیری سے نواز لیگ کمزور یا تقسیم نہیں ہورہی بلکہ اس کی قوت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:38

بہت جلد نواز لیگ کی قیادت عوام کے سامنے سرخرو ہوگی،حمزہ شہباز شریف
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد نواز لیگ کی قیادت عوام کے سامنے سرخرو ہوگی تمام قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ ادارے اپنی حدود و قیود میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں، میاں نواز شریف کا لند ن میں علاج کیلئے قیام اور میاں شہباز شریف سمیت میری جیل میں اسیری سے نواز لیگ کمزور یا تقسیم نہیں ہورہی بلکہ اس کی قوت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمود الحق شاہین کے ساتھ ملاقات میں کیا، میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نواز لیگ کے دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی، عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے تاریخی اقدامات اٹھائے گئے، ہر سو خوشحالی کا دور دورہ تھا ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی جسے سبوتاڑ کرکے نااہل حکمرانوں نے جو جبر کیا ہے عوام اسے کبھی نہیں بھولیں گے، ایک شخص کے شوق اقتدار کی خاطر ملک کے 23 عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے جوبھی وعدے کئے وہ وفانہ ہوسکے ہیں‘ حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے جبکہ دوسری طرف ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث صنعتکاروں‘تاجروں اور غریب عوام کو بدحال کرکے رکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران بوکھلا چکے ہیں ابھی اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سرگرمیاں عروج پرپکڑ ہی رہی ہیں تو حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ان کی دھمکیاں ہمارے عزم کمزور نہیں کرسکتیں، حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے سامنے نواز لیگ ڈٹ کر کھڑی ہے حکمران آج اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکتی ہے ان کا جلد اقتدار کے ایوانوں سے رخصت ہونا طے ہے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں