محترمہ نصرت بھٹو کی نو وی برسی 23اکتوبر ہفتہ کو منائی جائے گی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:28

محترمہ نصرت بھٹو کی نو وی برسی 23اکتوبر ہفتہ کو منائی جائے گی
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی والدہ محترمہ نصرت بھٹو کی نو وی برسی 23اکتوبر ہفتہ کو منائی جائے گی ،شیخوپورہ سمیت ملک بھرمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکن محترمہ نصرت بھٹو کی وطن کیلئے پیش کی گئی خدمات اورقربانیوں کی یاد تازہ کریں گے جبکہ مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محترمہ نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت کی حالت میں رہنے کے بعد23اکتوبر2011ء کو انتقال کر گئیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں