موجودہ حکمران عوام دھوکا دے رہے ہیں ،انتخابی مہم کے دوران کئے گئے کسی بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا،رانا تنویر حسین

عوام کو مزید مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے، اڑھائی سالہ حکومتی کارکردگی ملک اورعوام کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے اورملک کادیوالیہ نکل چکاہے ،صاف و شفاف انتخابات ہی ملک کو حقیقی جمہوری نمائندوں کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ،چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی

اتوار نومبر 17:45

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام دھوکا دے رہے ہیں ،انتخابی مہم کے دوران کئے گئے کسی بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا بلکہ عوام کو مزید مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے، اڑھائی سالہ حکومتی کارکردگی ملک اورعوام کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے اورملک کادیوالیہ نکل چکاہے جعلی حکومت نے اپنی ناہلی کی وجہ سے ملک و قوم کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے اور پچاس لاکھ گھر بنانے کی باتیں کرنے والوں کو عوام دن رات بدعائیں دے رہے ہیں نااہل لوگوں کی نااہلی انتہا تک پہنچ چکی ہے، نواز لیگ نے ملک کو میگا ترقیاتی منصوباجات اور لوگوں کو بہتر روزگار کے مواقع دئیے صاف و شفاف انتخابات ہی ملک کو حقیقی جمہوری نمائندوں کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ،غیر سنجیدہ افراد کا بدمست ٹولہ ملک پر قابض ہے،مہنگائی نے گذشتہ ادوار کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ،میاں عبدالروف ،سابق چئیرمین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ تین کامیاب جلسوں کے بعد اگلی باری ملتان، لاہور اور خیبر پختونخواہ کی ہے جس کے عوام بھی پی ڈی آئی کے موقف کی تائید کریں گے اور جلسوں میں بھرپور شرکت کرکے جعلی حکمرانوں کے خلاف جدوجہد میں اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیں گے، بہتر ہے حکمران از خود اقتدار سے الگ ہو جائیں ورنہ عوام انہیں خود اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرے گی اور یہ وقت زیادہ دورہ نہیں، انہوں نے کہا کہ حالات اس قدر خراب ہیں کہ تحریک انصاف کا اپنا ووٹر خود کو کوس رہا ہے مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی سرکاری نرخ ناموں کو منافع خوروں نے ہوا میں اڑا دیا عوام کی قوت خرید پہلے لاک ڈان کے بعد سے نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کے لئے لازوال خدمات انجام دی ہیں اور آئندہ بھی ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی یقینی بنائے گی۔

شیخوپورہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments