رشتہ نہ ملنے کا غصہ ، نوجوان نے بدترین قدم اٹھا لیا

لڑکی کے اہلخانہ نے ذات مختلف ہونے کی وجہ سے رشتہ دینے سے انکار کیا،لڑکے نے مشتعل ہو کر محبوبہ پر گولیاں چلا کر خود بھی خودکشی کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 نومبر 2020 11:55

رشتہ نہ ملنے کا غصہ ، نوجوان نے بدترین قدم اٹھا لیا
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر 2020ء) : چونگی سٹاپ پرانا نارنگ روڈ پر نوجوان لڑکے روڈ پر نوجوان لڑکے نے پہلے لڑکی کو گولی ماری۔پھر خود کو گولی مار لی۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں قتل کی واردات کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان لڑکے نے پہلے اپنی محبوبہ کی جان لی اور پھر خود کو بھی موت کے کھاٹ اتار دیا۔چونگی سٹاپ پر انانارنگ روڈ پر نوجوان لڑکے نے پہلے لڑکی کو گولی مار دی اور پھر خود کو گولی مار دی۔

گولیاں لگنے سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جاں بحق ہونے والی لڑکی کا نام ملیحہ منظور بتایا گیا ہے جب کہ اس کی عمر 17 سال ہے، اور خودکشی کرنے والے لڑکے کا نام افضل ولد رحمت ہے جس کی عمر 22 سال ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نوجوان پچھلے چار سالوں سے لڑکی کی محبت میں مبتلا تھا۔لڑکے نے لڑکی کے گھر باقاعدہ رشتہ بھی بھیجا،تاہم لڑکی کے اہلخانہ نے یہ کہتے ہوئے رشتہ دینے سے انکار کر دیا کہ ان کی ذات مختلف ہے۔رشتہ ملنے سے انکار پر نوجوان مشتعل ہو گیا۔اور اس نے گھر کے باہر کھڑی اس لڑکی پر گولیاں چلا دیں جس سے وہ محبت کا دعوی کرتا تھا۔بعدازاں نوجوان نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

اس سے قبل راولپنڈی میں ایک نوجوان نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو قتل کر دیا تھا۔ تھانہ روات پولیس نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کے اندھے قتل کا سفاک ملزم گرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل برآمدکرلیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ روات کے علاقے سے چار ماہ قبل روات پولیس کو موہڑہ یاور داخلی کے گھر میں لڑکی کے قتل کی اطلاع ملی،قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد محمد جہانگیر کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا،قتل کے واقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ضیاءالدین احمد کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں