میجر محمد اکرم نشان حیدرکا 49 واں یوم شہادت 5 دسمبر کو منایا جائے گا

جمعرات 3 دسمبر 2020 12:54

میجر محمد اکرم نشان حیدرکا 49 واں یوم شہادت 5 دسمبر کو منایا جائے گا
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) میجر محمد اکرم نشان حیدرکا 49 واں یوم شہادت 5 دسمبر کو منایا جائے گا۔ میجر محمد اکرم4 اپریل1938 کو ڈنگہ میں پیداہوئے اور13اکتوبر1963 کو بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔

(جاری ہے)

1965میں انہیں کیپٹن اور 1970میں میجر کے عہدے پر ترقی ملی ۔ میجر محمد اکرم نی5 دسمبر1971 کو مشرقی پاکستا ن کے کوہلی محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور انہیں نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں