نالائقوں اور کام چوروں کا ٹولہ سسٹم میں موجود بجلی بھی پاکستانیوں کو فراہم کرنے کے صلاحیت نہیں رکھتا،رانا تنویر حسین

حکمرانوں کے خوشامدی انہیں خوش کرنے کیلئے بے بنیاد بیانات داغنے کی بجائے اتنی توجہ ملکی مسائل پر دیں تو عوام کو ریلیف کی فراہمی کی کوئی امید کی جاسکتی ہے،چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی

اتوار 10 جنوری 2021 21:45

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ میاں محمدنوازشریف نے سسٹم میں 13ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی،نالائقوں اور کام چوروں کا ٹولہ سسٹم میں موجود بجلی بھی پاکستانیوں کو فراہم کرنے کے صلاحیت نہیں رکھتا،حکمرانوں کے خوشامدی انہیں خوش کرنے کیلئے بے بنیاد بیانات داغنے کی بجائے اتنی توجہ ملکی مسائل پر دیں تو عوام کو ریلیف کی فراہمی کی کوئی امید کی جاسکتی ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورا ملک16 گھنٹوں سے زائد اندھیرے میں ڈوبا رہا،باتیں چاند اورمریخ پر جانے کی کرتے ہیں لیکن صلاحیت ایک بجلی کایونٹ پیدا کرنے کی نہیں،نوازشریف،شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے 13ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی،شہبازشریف حکومت نے اپنے وسائل سے قائداعظم سولر پاور،حویلی بہادر شاہ،بھکھی پاور پلانٹ جیسے منصوبے لگائے،نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کی زمین 120ارب روپے میں خریدی، ان خیالات کااظہار انہوں نے رانا فارم ہاس پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر، پیر سید اشرف رسول، میاں عبدالرف، چوہدری محمود الحق، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ندیم گورائیہ، حافظ عبدالرزاق اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد عزیر بھٹی بھی موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے جانے کے بعد تمام میگاپراجیکٹس کو بریک لگ گئی ہے،پاکستان کی ترقی کا راز صرف نوازشریف اور ان کی ٹیم کی پاس ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلسل مہنگائی نے عوام کو رلا کر رکھ دیا ہے،چینی،آ ٹا چور مافیاز نے مہنگائی اورمصنوعی بحران سے ملک کے ہر طبقے کوپریشانی سے دوچار کردیا ہے،دیہاڑی دار مزدور اور چھوٹے طبقات کے لو گ گھروں کے چولہے بجھ جانے سے خود کشیاں کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکمران طبقہ کی سنگدلی سے آٹا چینی دودھ اور اشیائے خردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام کے بچوں سے منہ کے نوالہ تک چھین چکا ہے،غریب عوام کے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ بھی اس مہنگائی کی سونامی میں پھنس چکا ہے، انہوں نے کہاکہ حکمران مہنگائی اور زخیرہ اندوزی ختم کرانے کے لیے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں اور عوام کو ریلیف دیا جائے مافیاز کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے قوم دودھ و شہد کی نہریں بہنے سے بیزار ہو چکے ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں