جب تک حکو مت آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسی رہے گی معیشت میں بہتری آنے کا کوئی چانس نہیں،رانا تنویر حسین

سودی قرضوں پر مشتمل بجٹ سے آئندہ نسلیں مزید مقروض ہو جائیں گی، موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا ہے، جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی،چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی

اتوار 13 جون 2021 18:05

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر رہنما وپبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین ایم این اے رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ جب تک حکو مت آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسی رہے گی معیشت میں بہتری آنے کا کوئی چانس نہیں،سودی قرضوں پر مشتمل بجٹ سے آئندہ نسلیں مزید مقروض ہو جائیں گی، موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا ہے، جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پاس ہونے والے بجٹ سے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا، نا اہل اور نالائق حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیاکوئی شعبہ فعال نہیں،انہوں نے کہا کہ وقف املاک بل آئین،شریعت اور بنیادی انسانی حقو ق کے منافی ہے، (ن)لیگ نے اس بل کو پہلے ہی دن مسترد کر دیا تھا یہ سابق جنرل ڈکٹیٹر صدر پرویز مشرف کے بنائے گے بورڈز کی طرح ہے، انہوں نے کہا کہ سو دنوں ملک کی تقدیر بدلنے والوں نے ایک ہزار دنوں میں ملک کا ستیاناس کردیا، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب ناکام اور نا اہل ترین حکومت ہے، مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کا جینا دوبھرکر دیا ہے، معاشرے کے تمام طبقات سرپا احتجاج ہیں لیکن نا اہل حکومت سب اچھا کی رٹ اور سابق حکمرانوں کے سر تھوپنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے، ریاست مدینہ کے نام لیوا کے دور میں غریب ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہو گیا، جتنی مہنگائی اس دور حکومت میں ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کسی کے دور حکومت میں نہیں ہوئی، اس وقت پوری قوم کی توقعات ن لیگ کی قیادت سے وابسطہ ہیں،مسلم لیگ ن کبھی بھی عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی،جلد مسلم لیگ ن کا سورج طلوع ہونے والا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب ناکام اور نا اہل ترین حکومت ہے، مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کا جینا دوبھرکر دیا ہے ریاست مدینہ کے نام لیوا کے دور میں غریب ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہو گیا، جتنی مہنگائی اس دور حکومت میں ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کسی کے دور حکومت میں نہیں ہوئی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں