6 ستمبر 1965 کادن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اورقابل فخر باب ہے‘رانا تنویر حسین

وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا

پیر 6 ستمبر 2021 15:27

6 ستمبر 1965 کادن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اورقابل فخر باب ہے‘رانا تنویر حسین
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)مرکزی سینئر رہنما ،چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ6 ستمبر 1965 کادن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اورقابل فخر باب ہی-پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،پاک دھرتی کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کی خاطر بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیںوطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے،یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں رانا تنویر حسین ایم این اے مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلو ں میں زندہ ہیں ہم بحیثیت قوم شہداء کی عظیم قربانیو ں کو سلام پیش کرتے ہیں دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں،آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے،1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیںملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اوراتحاد کا مظاہرہ کیا آج پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے،ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،یوم دفاع وشہداء پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کاا ظہار کرتے ہیں،ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں