فیروزوالہ پولیس نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب فیضان عرف کاکا ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری ہفتہ 11 ستمبر 2021 14:01

فیروزوالہ پولیس نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب فیضان عرف کاکا ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا
فیروزوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2021ء) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ  کے احکامات کے پیش نظر عمران عباس چدھڑ ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ راحیل احمد خان  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے فیضان عرف کاکا ڈکیت گینگ کے 05 ارکان کو گرفتارکرکے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے نقدی رقم 03 لاکھ روپے، اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور ،پسٹل 9MMبور برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

فیضان عرف کاکا گینگ تھانہ فیروزوالہ میں کی جانے والی 24 واردات میں ملوث تھے جو ضلع شیخوپورہ کے علاوہ دیگر اضلاع کو بھی مطلوب تھے ۔
افسران بالا کے احکامات کے مطابق عمران عباس چدھڑ DSP فیروزوالہ سرکل نے راحیل احمد خان SHOتھانہ فیروزوالہ معہ دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے فیضان عرف کاکا کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خود سپروژن کی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں