2018کے انتخابات میں جس طرح پاکستان کے آئین پر شب خون مارا گیا اس کی مثال نہیں ملتی،چوہدری محمد برجیس طاہر

حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ، مہنگائی،کرپشن او ر بیروزگاری نے عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ تک چھین لیا ہے، رکن قومی اسمبلی

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سابق منسٹر کشمیر آفئیرز اینڈ گورنر گلگت بلتستان اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کے ساتھ ساتھ جس طرح پاکستان کے آئین پر شب خون مارا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے الیکشن سسٹم بیٹھنے کے ساتھ ہی پاکستان کی معیشت اور پاکستان کا پورا سسٹم ہی بیٹھ گیا ہے تحریک انصاف کی حکومت کو بر سر اقتدار آئے ہوئے 3سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے، حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، مہنگائی،کرپشن او ر بیروزگاری نے عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ تک چھین لیا ہے - موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،نواز شریف کے بیانیہ سے ووٹ کو عزت دو سے ہی ہمیں آزادی کی نعمت اور اس کے ثمرات مل سکتے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سانگلہ ہل پبلک سیکرٹریٹ میں محمد خالد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا- سابق وزیر و گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاکہ پاکستان کی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ مسلم لیگ نواز ہی عوام کو ان کٹھن حالات سے نکال سکتی ہے - انہوں نے کہا کہ بہادر اور غیور قوم اپنا حق لینے کیلئے سڑکوں پر نکل چکی ہے عوامی سمندر کو روکنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں - انہوں نے کہاکہ نواز شریف منتخب وزیر اعظم کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی گئی جھوٹ پر مبنی صرف ایک اقامہ کو بنیاد بنا کر ایک منتخب وزیر اعظم کو ہٹا دینا کہاں کا انصاف ہے - انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ ن کے رہنماؤں و کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنا کر انتقام لیا جا رہا ہے باعث شرم ہے - انہوں نے کہا کہ اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ انتقامی کارروائیاں حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں - عوام جانتے ہیں کہ اگرپاکستان کو مصیبتوں سے چھٹکارا دلانا ہے تو عوام کے حقیقی نمائندوں کو اقتدار دیا جائے - حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دنیامیں تنہا ہو چکا ہی-موجودہ نا اہل اور نالائق حکمرانوں نے پاکستان کو معاشی،سیاسی،سفارتی،خارجی،داخلی محاذوں پر ناکامی سے دو چار کر دیا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں