شیخوپورہ،گول منڈی کے قریب2مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سواروں کو یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ سے زائد کی نقدی برآمد کرلی

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) گردونواح میں ڈکیتی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کے ناکوں میں دم کرکے رکھ دیا،سرحدی آبادی گول منڈی کے قریب2مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سواروں نثار اوراسکے بھائی کویرغمال بناکر2لاکھ65ہزار روپے نقدی،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جمال ٹاؤن میں 3مسلح موٹرسائیکل سواروں نے الیکٹرونک کی دکان میں گھس کر دکاندارطلحہ اشرف کویرغمال بنا کر 4 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی موبائل فونز،تھانہ صفدر آباد کے علاقہ گروہانوالہ میں 3مسلح ڈاکوؤں نے تاجرناظم علی کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اہلخانہ کو ہینڈزپ کروا کر51ہزار روپے نقدی،طلائی زیورات،طلائی انگوٹھیاں،چاندی کے زیوات اورقیمتی سامان،سبزی منڈی شیخوپورہ میں دوران لڑائی جھگڑاملزمان دکانداررضوان سی2لاکھ نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں