راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کے باعث لاہور ایک نیا شہر بننے جا رہا ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد کے بعد پلاننگ کے تحت پہلی بار لاہور دوسرا بڑا شہر ہو گا،عمران خان کی رکھ جھوک میں گفتگو

جمعہ 28 جنوری 2022 23:23

راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کے باعث لاہور ایک نیا شہر بننے جا رہا ہے،وزیر اعظم
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کے باعث لاہور ایک نیا شہر بننے جا رہا ہی'اسلام آباد کے بعد پلاننگ کے تحت پہلی بار لاہور دوسرا بڑا شہر ہو گا' اس منصوبہ کے تحت ہی دریائے راوی کا بچائو ممکن ہی'راوی ریور فرنٹ منصوبہ ایک سنگ میل ثابت ہو گا'پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا ذمہ اٹھایا ہی''منصوبہ کے تحت 2 کروڑ پودے لگائے جائیں گی'راوی اربن ڈویلپمنٹ 20 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے جس سے غیر ملکی فنڈنگ اور سرمایہ کاری پاکستان آئے گی'منصوبہ سے نہ صرف ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک میں 30 سے 40 نئی صنعتیں بھی لگیں گی'اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آچکی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ، لاہور ہائیکورٹ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیاتاہم حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی'قو م کو بتانا چاہتا ہوں کہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے ہمیں نئے شہر بسانا پڑیں گے کیونکہ نئے شہر بسانے سے بڑے شہروں پر پڑنے والا دبائو کم ہو گا 'یہ منصوبہ پھیلتے ہوئے لاہور کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ ملک کے تمام شہر رفتہ رفتہ تیزی سے پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہو رہے جن کے حل کے لئے نئے شہر بسانا ہوں گی'چاہتا ہوں کہ میڈیا عوام میں اس منصوبہ بارے آگاہی پیدا کری'منصوبہ سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہو گی جس سے صاف پانی میسر آئے گا'کراچی کے لیے بھی بنڈل آئی لینڈبنانے جا رہے ہیں جو کہ ایک نیا شہر ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار رکھ جھوک میں اپنے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ کا مقصد دریائے راوی کے آبی ماحول کو بہتر بنانا ہے تاکہ دریاکے پانی کو محفوظ کرکے آئندہ نسلوں کی پانی اور خوراک کی ضروریات پوراکرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی بہتر بنایا جا سکی'لاہور شہر جو کہ خوبصورت باغات، تاریخی عمارتوں اور اپنی ثقافت کے حوالے سے جانا جاتا تھا، اب آبادی کی نقل مکانی، آلودگی اور زمینی پانی کی آلودگی کا شکار ہو چکا ہی'راوری ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ سے نہ صرف لاہوریوں کیلئے پانی کی کمی کے بڑھتے ہوئے بحران' آلودگی کو روکنے کے لئے مددگار ثابت ہو گا ' اس شاندار منصوبہ سے دریائے راوی جو سوکھ کر گند کی شکل اختیار کر چکا ہے اس کو دوبارہ ایک دریا کی شکل ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ راوی ریور فرنٹ منصوبہ ایک سنگ میل ثابت ہو گاجس سے زیر زمین صاف اور ماحولیاتی تحفظ حاصل ہو گا' منصوبہ سے گھریلو اور صنعتی کچرے سے بھرا ہوا راوی دریا صاف ہوجائے گا اور لاہور کے رہائشیوں کی پانی کی ضروریات پوری ہوں گی اور۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ چند سالوں کے دوران لاہوریوں کو صاف پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ صنعتی پھیلائو کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح بہت نیچے چلی گئی ہے اور صنعتوں کا گندا پانی زمینی پانی کو آلودہ کر رہا ہی' کسی بھی حکومت نے اس حوالے سے کوئی بھی منصوبہ شروع نہیں کیا تھا ،یہ پی ٹی آئی حکومت کا ہی طرہ امتیاز ہے کہ مقامی شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے لئے ایک شاندار منصوبہ شروع کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا ذمہ اٹھایا ہی''منصوبہ کے تحت 2 کروڑ پودے لگائے جائیں گی'راوی اربن ڈویلپمنٹ 20 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے جس سے غیر ملکی فنڈنگ اور سرمایہ کاری پاکستان آئے گی'منصوبہ سے نہ صرف ملازمتوںکے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک میں 30 سے 40 نئی صنعتیں بھی لگیں گی'اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آچکی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیاتاہم حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی'قو م کو بتانا چاہتا ہوں کہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے ہمیں نئے شہر بسانا پڑیں گے کیونکہ نئے شہر بسانے سے بڑے شہروں پر پڑنے والا دبائو کم ہو گا کیونکہ موجودہ مشینری ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کی استطاعت نہیں رکھتی 'یہ منصوبہ پھیلتے ہوئے لاہور کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ ملک کے تمام شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہو رہے جن کے حل کے لئے نئے شہر بسانا ہوں گی'چاہتا ہوں کہ میڈیا عوام میں اس منصوبہ بارے آگاہی پیدا کری'منصوبہ سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہو گی جس سے صاف پانی میسر آئے گی'کراچی کے لیے بنڈل آئی لینڈبنانے جا رہے ہیں جو کہ ایک نیا شہر ہو گا۔

تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر شفقت محمود، اسد عمر فواد چوہدری شہباز گل ، عبدالرزاق دواد، فرخ حبیب، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم، ڈی پی او چوہدری ناصر محمود باجوہ، اور دیگر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی موجودہ تھے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں