شیخوپورہ ،فیکٹری میں کام کرتے ہوئے نو مزدور بے ہوش تین جان کی بازی ہار گئے

پیر 26 مئی 2025 22:56

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) فیکٹری میں کام کرتے ہوئے نو مزدور بے ہوش تین جان کی بازی ہار گئے ، یہ واقعہ فلائنگ پیپر مل خانپور میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں کام کرتے ہوئے مزدور پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے گیس کی وجہ سے گر گئے ،گیس کی وجہ سے 3 افراد جانبحق ہو گئے اور 5 افراد بے ہوش ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 2 افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور 4 افراد کو DHQ ہسپتال شیخوپورہ شفٹ کر دیا ۔ جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین ، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس ،30 سالہ علی حیدر ولد محمد یوسف سے ہوئی۔\378

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں