شیخوپورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں سٹیشن مینیجر ذمہ دار قرار

منگل 28 مارچ 2017 13:15

شیخوپورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں سٹیشن مینیجر ذمہ دار قرار
شیخوپور ہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء)ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں سٹیشن ماسٹر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام نے شیخوپورہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں سٹیشن ماسٹر کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھاٹک کیپر یونس نے سٹیشن مینیجر کو آئل ٹینکر کی خرابی اور ریلوے ٹریک پر موجودگی کے بارے میں بروقت بتا دیا تھا ۔

رپورٹ تیار ہونے کے بعد سٹیشن مینیجر اور ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ حادثے میں جھلس کرجاں بحق ہونے والے ٹرین ڈرائیور عبدالطیف اور اسٹنٹ عبدالحمید کی لاشیں انکے آبائی علاقے شالامار باغ پہنچا دی گئی ہیں ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں