فیروزوالہ میں دم کرنے کے بہانے نازیبا حرکات پر جعلی پیر خواتین کے ہتھے چڑھ گیا ،منہ کالا کر کے مرغا بناڈالا

شہریوں نے بھی جعلی پیر کی خوب پٹائی کی ، گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

ہفتہ 6 مئی 2017 14:35

فیروزوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) چٹھہ کالونی میں دم کرنے کے بہنانے نازیبا حرکات پر جعلی پیر خواتین کے ہتھے چڑھ گیا ،منہ کالا کر کے مرغا بناڈالا اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیروزوالہ کی چٹھہ کالونی میں جعلی پیر کو نازیہ نامی خاتون نے گھر پر اپنی بیمار بیٹی ماہ جبین پر دم کرنے کے لیے بلایا، جس پر جعلی پیر نے لڑکی سے کہا کہ وہ پتلا بنا کرحساب لگا کرہربیماری کا علاج کرتا ہے۔

لڑکی کی کمر میں شدید درد رہتا تھا جس پر جعلی پیر نے لڑکی کو لیٹا کر نازیبا حرکات کرنا چاہیں ۔ لڑکی نے جب یہ معاملہ والدہ کو بتایا تو وہ اس کے محرکات کو سمجھ گئی اوراس نے نازیبا حرکات پر پیر کو مرغا بنا یا اور جوتوں سے خوب درگت بنائی ۔ منہ کالا کرنے کے بعد گلے میں جوتوں کا ہار ڈالا ۔شہریوں نے بھی اس کی خوب پٹائی کی جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں