شیخوپورہ،تین سُپر سٹور مالکان کو گراں فروشی پر جرمانے

بدھ 8 اگست 2018 15:32

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر نے تین سُپر سٹورز پر چھاپے مار کر مقررہ قیمت سے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر سٹور مالکان کو جرمانے کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے پرائس کنٹرول سے متعلق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایات پر لال مرچ اور بیسن کو مقررکردہ قیمت سے زیادہ ریٹ پر فروخت کرنے پر بِن عالم سپر سٹور کے مالک کو پچاس ہزار روپے، پنجاب سپر سٹور کے مالک کو تیس ہزار اور شہزاد سپر سٹورکے مالک کو بیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں