شیخو پورہ ‘سکول بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی،20سے زائد بچے زخمی

سول ہسپتال منتقل ،حالت خطرے سے باہر

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:01

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) شیخو پورہ میں تیز رفتار سکول وین الٹنے کے نتیجے میں 20سے زائد طلباء زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور کے علاقے شالیمار کے نجی سکول کی بس بچوں کو کھیوڑہ لے کر جارہی تھی کہ جوں ہی شیخوپورہ میں موٹروے کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 20سے زائد طلباء زخمی ہوگئے ،جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،وہاں پر موجود ڈاکٹرز نے طلباء کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں