شیخوپورہ میں شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق

اہلخانہ نے سسرال والوں پر زہر دینے کا الزام لگا دیا………خاتون نے خودکشی کی ہے ،ْ سسرالیوں کی گفتگو

جمعرات 3 جنوری 2019 15:21

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) شیخوپورہ میں ایک شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ،ْاہلخانہ نے سسرال والوں پر زہر دینے کا الزام لگا دیا جبکہ سسرالیوں نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے افضل کوٹ کی رہائشی خاتون عشرت بی بی کے بھائی محمد جاوید نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ عشرت بی بی کو اس کے شوہر محمد بشیر نے اپنے بھائی اور رشتہ داروں کی مدد سے زہر دیا، اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔دوسری جانب سسرال والوں کے مطابق خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔اس حوالے سے مریدکے پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں