نارنگ منڈی ،نہم جماعت کا طالبعلم گھر جاتے ہوئے کار کی زد میں آکر ہلاک

ہفتہ 16 فروری 2019 16:32

نارنگ منڈی ،نہم جماعت کا طالبعلم گھر جاتے ہوئے کار کی زد میں آکر ہلاک
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) نہم جماعت کا طالبعلم سکول سے چھٹی کے گھر جاتے ہوئے کار کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ حمزہ اکرم موٹرسائیکل پر اپنے گائوںجنڈیالہ کلساں جارہاتھاکہ کالاخطائی روڈپرمخالف سمت سے آنے والی کار نے اسے بری طرح روندڈالاجس کے باعث وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پردم توڑگیا۔والدین اپنے بیٹے کی اچانک موت دیکھ کر حواس کھوبیٹھے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں