نارنگ منڈی ‘کچے مکان کی چھت گرنے سے ماںاپنے 7بچوں سمیت ملبے تلے دب گئی

بدھ 17 اپریل 2019 16:21

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) نارنگ منڈی کے قدیمی سرحدی گائوںمیرووال میںرات گئے بارش اورتیزآندھی کے باعث مٹی سے بنے کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجہ میںچھت تلے سوئی ہوئی بیوہ ماںاپنے 7بچوںسمیت ملبے تلے دب گئی جبکہ 13سالہ بچی عشرت بی بی موقع پرجاںبحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ بدقسمت غریب خاندا ن کاسرپرست اعلی محمد رفیق کئی سال قبل فوت ہوگیا غربت تنگدستی کے باعث وہ پرانے مٹی کے بنے مکان میںرہائش پذیرتھے کہ رات تین بجے اچانک چھت دھماکہ سے گرگئی اہل دیہہ نے بروقت پہنچ کر اپنی مددآپ کے تحت انہیںملبے سے نکالاتو اس وقت تک بچی دم توڑ چکی تھی اہل دیہہ نے وزیراعلی پنجاب سے غریب خاندان کیلئے مالی امداد کامطالبہ کیاہے تاکہ وہ پختہ مکان تعمیرکراسکیںواضح رہے کہ شدیدبارش سے گندم کی کھڑی فصل شدیدمتاثرہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں