نارنگ منڈی‘لیسکو نارتھ اور ساوتھ کی جانب سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2019 16:09

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) مقامی لیسکو نارتھ اور ساوتھ کی جانب سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں ایس ای شیخوپورہ حفیظ احمد خاں ایکسین مریدکے ڈویژن اعجاز احمد بھٹی ایس ڈی او رانا عبدالرحمٰن آل پاکستان ہائیڈروالیکٹرک سنٹر لیبر یونین کے رہنما حاجی محمد یونس کمبوہ وائس چیئر مین ریجنل لیسکو ملک محمد لطیف چیئرمین سرکل شیخوپورہ رانا شفیق چوہدری محمد اختر چاہل چیئر مین نارنگ لیسکو ملک محمد یاسین نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملازمین بجلی کی تعمیرو مرمت کے دوران اپنی سیفٹی اصولوں کا پورہ خیال رکھیں جب کوئی ملازم غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اسے جانی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے ہمیشہ سیفٹی اصولوں پر کاربند رہیں اور اپنی حفاظت کو مقدم رکھیں اپنی زندگیوں کو دائو پر لگانا دانس بندی نہیں اپنی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں