فیروز والا،کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:08

فیروز والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) تحصیل فیروز والا کے قریب مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔مقتولین تحصیل فیروز والا کی عدالت سے پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ مخالفین کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،پولیس کے مطابق مقتولین کی اپنے مخالفین سے پرانی دشمنی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مخالفین نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں